arrest

کپواڑہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش PIT NDPS ایکٹ کے تحت گرفتار

مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرکے کوٹ بلوال جیل منتقل

سرینگر // منشیات کی اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کیلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کپواڑہ میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو پریوینشن آف ایلسیٹ ٹریفک ان نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک مادہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔سی این آئی کے مطابق کپواڑہ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فردوس شہباز احمد خان ولد عبدالمجید خان ساکنہ کپواڑہ کے خلاف مجاز اتھارٹی سے باضابطہ نظر بندی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد PIT NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے بعد میں اسے سنٹرل جیل کوٹ بھلوال، جموں میں منتقل کیاگیاہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملزم منشیات فروشی میں سرگرم عمل تھا، بنیادی طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا تھا اور خطے میں منشیات کی لعنت کو پھیلانے میں کردار ادا کرتا تھا۔ منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں اس کے مسلسل ملوث ہونے کے پیش نظر، بار بار کی وارننگ اور قانونی کارروائیوں کے باوجود، اس کی غیر قانونی تجارت کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔جموں و کشمیر پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور ایک محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس لڑائی میں عوام کا تعاون ضروری ہے، اور ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔