قاضی گنڈ میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹمپو ٹرولر حادثے کی شکار

9سیاح زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل ، زخمیوں کی حالت مستحکم

سرینگر // جنوبی ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر ایک ٹمپو ٹرولر حادثے کی شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 9سیاح زخمی ہو گئے ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر جمعرات کو قاضی گنڈ کے نزدیک ایک گاڑی جس میں سیاح سوار تھے حادثے کی شکار ہوئی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ قاضی گنڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب جموں سے سرینگر جاتے ہوئے ایک ٹیمپو ٹریولر پاور گرڈ اسٹیشن نپورہ کے قریب ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار 9سیاح زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمی سیاحوں کو علاج کیلئے میڈیکل کالج اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج کیا گیا اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔ انہوںنے کہا کہ زخمیوں کی شناخت وکرم کمار ولد دیوا رام ساکن راجستھان،اوالا کرشنا چیتنیا، ولد اوالا بالا ناگیندر کرشنا مورتی،ساکن آندھرا پردیش، آفتاب، ولد محمد وسین سرائے، ساکن اتر پردیش، شانبو، ولد وکانو، ساکن ممبئی، کھوٹا، ولد مائی رام، ساکن راجستھان، رام لال، ولد شام لال ، ساکن ممبئی، ووبک کمار، ولد ونود کمار، ساکن ممبئی، انیل کمار ولد رے کمار ساکنہ کلوا، ممبئی، اور راہول ولد رشپال ساکن راجستھان کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔