وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں ظاہر اور ضمیر نے جموں میں کارروائی دیکھی
سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں ظاہر اور ضمیر نے جمعرات کو دوسری بار قانون ساز اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں طویل عرصہ کے بعد قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جموں میںجاری ہے جس دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے دونوں بیٹوں ظاہر اور ضمیر نے جمعرات کو جموں میں دورسری بار اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔ دونوں جمعرات کی صبح قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں پہنچے اوروقفہ سوالات کی کارروائی کو دیکھا۔ چوتھی نسل کے عبداللہ ناصر اسلم وانی کے پاس بیٹھے تھے، جو وزیر اعلیٰ کے مشیر تھے۔خیال رہے کہ ظاہر اور ضمیر دونوں نے خاندان کے گڑھ گاندربل میں اسمبلی انتخابات کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جہاں سے ان کے والد نے الیکشن لڑا اور جیت گئے۔وہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بھی انتخابی مہم میں ان کے ساتھ شامل ہوئے تھے جو عبداللہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ لوک سبھا حلقہ سے ہار گئے تھے۔اسمبلی انتخابات میں، جوڑی کو اپنے والد کے لیے سرگرم، گاندربل اسمبلی میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔










