اسمبلی میں جب ممبر اسمبلی الطاف احمد کلو نے کشمیری میں سوال کیا تو

اسپیکر نے مداخلت کرتے انہیں اردو میں سوال کرنے کو کہا

سرینگر// جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے کارورائی کے دوران نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی الطاف احمد کلو سے کہا کہ وہ کشمیری کے بجائے اردو میں بات کریں تاہم ممبر اسمبلی نے واپس جواب دیا کہ جب ڈوگری میں یہاں بات ہو سکتی ہے تو میں کشمیری میں کیوں نہیں ۔؟سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پہلگام میں ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بارے میں ایک ضمنی سوال اٹھاتے ہوئے ممبر اسمبلی پہلگام محمد الطاف کلو نے کشمیری زبان میں بولنا شروع کیا تاہم اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود صحافیوں کو زبان کو سمجھنے میں درپیش مشکلات ہوتے ہیں اور انہیں اپنے سوال اردو میں تبدیل ہونے کو کہا۔اس پر جواب دیتے ہوئے ممبر اسمبلی محمد الطاف کلو نے کہا ’’جناب، جب وہ ڈوگری میں بول سکتے ہیں،تو میں کشمیری کیوں نہیں کر سکتا‘‘؟ جس کے ساتھ ہی سپیکر اگلے سوال پر چلے گئے۔