جموں//حکومت نے کہا کہ پرانے شہر جموں کو ہیرٹیج سٹی قرار دینے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ اس وقت محکمہ میں ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔وزیر موصوفہ ایوان میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی یدھویر سیٹھی کے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔










