جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے ایوان کو مطلع کیا کہ ضلع اننت ناگ کے گاؤں انزوالہ کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹر( پی ایچ سی) منظور نہیں کیا گیا ہے۔وزیر موصوفہ ایوان میں رُکن اسمبلی پیرزادہ محمد سعید کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے ایوان کو آگاہ کیا کہ گاؤں انزوالہ پی ایچ سی کے قیام کے لئے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا کیوں کہ وہاں کی آبادی کم ہے جبکہ پی ایچ سی کے قیام کے لئے کم از کم آبادی 2000 ہونی چاہیے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال انزوالہ اننت ناگ میں ایک سب سینٹر فعال ہے جو مقامی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔










