این اِی پی ۔2020 جموں وکشمیر کے تمام کالجوں میں نافذ۔ سکینہ اِیتو

دُور دراز علاقوں میں صحت سہولیات بہتر بنانے کیلئے 365 میڈیکل آفیسر تعینات ۔ سکینہ اِیتو

جموں// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے ایوان کو مطلع کیا کہ حکومت جموں و کشمیر کے تمام علاقوں میں صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیر موصوفہ ایوان میں رُکن اسمبلی میر محمد فیاض کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔اُنہوں نے بتایا کہ اس کا واضح ثبوت 365 میڈیکل اَفسران کی حالیہ تقرری ہے جنہیںدُور دراز اور کم سہولیت پسماندہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں طبی عملے کی کمی کا سامنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ صحت وطبی تعلیم محکمہ ڈاکٹروں کی اٹیچ منٹ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا ہے بلکہ یہ یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تمام علاقوں بشمول پسماندہ اور دُور دراز علاقوں میں صحت خدمات دستیاب ہوں۔وزیر نے مزید وضاحت کی کہ بعض مخصوص تقرریاں ڈاکٹروں کی ذاتی مجبوریوںبالخصوص طبی وجوہات کی بنا پر کی جاتی ہیں۔ تاہم، اُنہوں نے یقین دہانی کی کہ ایسی تبدیلیاں ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہیں جبکہ مجموعی صحت نگہداشت نظام میں بھی بہتری لائی جاتی ہے۔