18,049.6 کروڑ مالیت کے 3 لاکھ کنال سے زائد غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے کا عمل شروع
جموں//وزیر برائے صحت و تعلیم سکینہ اِیتو نے کہاکہ جموںوکشمیرمیں غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی 17,27,241 کنال 8 مرلہ اَراضی میں سے 15,39,662 کنال 15.5 مرلہ اراضی واگزار کی گئی ہے۔وزیرموصوف جو وزیر اعلیٰ عبداللہ کی جانب سے رُکن اسمبلی راجیو جسروٹیہ کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ باقی ماندہ 3,13,645 کنال 12 مرلہ اَراضی جس کی مالیت 18,049.6 کروڑ روپے ہے، کو قابضین سے واگزار کرنے کا عمل قواعد و ضوابط کے تحت شروع کیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی قبضے سے زمین گھٹی پٹوار، پٹوار حلقہ نانن، فورلین، بھگتھالی پٹوار، تراف بھجوال ،تراف منجلی میں غیر قانونی قبضے کے تحت زمین واگزار کیا جارہا ہے ، تاہم گائوں کوری پنوں سانبہ میں کسی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں ہے ۔وزیر موصوفہ نے صنعتی اور تجارتی مقاصد کے لیے زرعی اراضی کو تبدیل کرنے کے بارے میںکہا کہ جموں کے کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں کل 6098.53 کنال زمین کو صنعتی اور تجارتی مقاصد کے لئے تبدیل کیا گیا ہے۔وزیر نے بتایا کہ کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع میں کل 6098.53 کنال زرعی اَراضی کو صنعتی اور تجارتی مقاصد کے لئے تبدیل کیا گیاانہوں نے ایوان کو بتایا کہ کل 4729 کنال 19.33 مرلہ زرعی اراضی کو صنعتی مقاصد کے لئے تبدیل کیا گیا ہے جبکہ کٹھوعہ اور جسروٹہ کے علاقوں میں 559.17 کنال اراضی کو تجارتی مقاصد کے لئے تبدیل کیا گیا ہے۔اسی طرح وزیر نے کہا کہ صنعتی مقصد کے لئے زرعی اراضی کو مجموعی طور پر 156 کنال 07 مرلہ اور 654 کنال 10 مرلہ تجارتی مقاصد کے لئے سانبہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ محکمہ ریونیو نے انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے سرکاری اراضی کسی نجی شخص کو منتقل نہیں کی ہے تاہم محکمہ صنعت و حرفت کے ارادے کی بنیاد پر گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف اضلاع میں 12,260 کنال 03 مرلہ اراضی محکمہ صنعت و حرفت کو منتقل کی گئی ہے۔مزیدبراں، وزیرنے کہا کہ 129 کنال کی ریاستی زمین گزشتہ دو برسوں کے دوران لیز پر ’’پردھان منتری آویاس یوجنا( پی ایم اے وائی ۔ جی)‘‘کے مستفیدین کو الاٹ کی گئی ہے۔اِس موقعہ پر ارکان قانون ساز آر ایس پٹھانیہ اور نریندر سنگھ نے ضمنی سوالات اُٹھائے۔










