جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قانون ساز اسمبلی کو مطلع کیا کہ پہلگام کے بٹکوٹ میں 50 ایم وی اے، 33/220کے وِی جی آئی ایس گرڈ سب سٹیشن کو جموں و کشمیر کے 2022-27 کے منصوبہ بند ٹرانسمیشن پلان کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ،جن کے پاس محکمہ بجلی کا قلمدان بھی ہیں، نے رُکن اسمبلی الطاف احمد وانی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اِس ٹرانسمیشن پلان کے تحت منصوبے بشمول بٹکوٹ گرڈ سٹیشن، مرحلہ وار طریقے سے لوڈ میں اضافے اور تکنیکی مطابقت کی بنیاد پرعملائے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا،’’وزارت بجلی اور ٹیرف پالیسی کے تحت جاری کردہ موجودہ رہنما خطوط کے مطابق جوائنٹ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (جے اِی آر سی) کے ذریعہ طے کردہ حد سے تجاوز کرنے والے منصوبوں کو ٹیرف بیسڈ کمپی ٹیٹیوبڈنگ(ٹی بی سی بی) طریقہ کار کے ذریعے مکمل کئے جاسکتے ہیں۔ جے اِی آر سی ریگولیشنز(جے اِی آر سی) نے 100 کروڑ روپے کی حد مقرر کی ہے ۔اِس پروجیکٹ کے لئے سب سے موزوں طریقہ کار کا جائزہ لیا جارہا ہے اور قیمتوں کی موجودہ سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے زمین کے حصول کے بارے میںایوان کو بتایاکہ مجوزہ گرڈ سب سٹیشن کے لئے زمین کی نشاندہی کا عمل جاری ہے۔










