حکومت کرناہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ
جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نےسرحدی علاقوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے حکومت کے عزم پر زور دیا جیسے کرناہ ، کیرن ، مژھل اور گریز کو سیاحت سے چلنے والی معاشی نمو کو کو فروغ دینے کیلئے پیشہ وارانہ مہارت سے آراستہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں سے غیر ہنر مند نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ سیاحت کے شعبے سے متعلق تجارت میں مہارت حاصل کرنے کے قابل بنیں ۔ وزیر اعلیٰ ، جن کے پاس محکمہ سیاحت کا چارج بھی ہے، نے یہ بات کرناہ جیسے سرحدی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے بارے میں ایم ایل اے کرناہ جاوید احمد مرچل کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بیان کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسمبلی میں بتایا کہ ’’ ہمیں یقین ہے کہ سیاحت کے امکانات موجود ہیں ہمیں اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ۔ حال ہی میں کرناہ میں سرحدی میلہ اور یوگا فیسٹیول جیسے تہواروں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر سے باہر کے لوگوں کو کرناہ کے سیاحت کی صلاحیت اور اس کی ثقافت کے بارے میں بتانا تھا ۔ اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے ہم نے سیاحت میں بتدریج اضافہ دیکھنا شروع کیا ہے ۔ اس وجہ سے مقامی لوگوں کو سیاحت سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے علاقے میں پئینگ گیسٹ ہاؤس اور ہوم اسٹیز کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے ۔ ابھی تک کرناہ میں ہم نے چھ ہوم اسٹے اور پانچ ٹیٹ وال میں اندراج کئے ہیں ۔ انہوں نے ایم ایل اے سے درخواست کی کہ وہ اس میں ہماری مدد کریں ۔ انہوں نے مزید کہا اگر ان کی میز بانی کرنے کی جگہ نہیں ہے تو سیاحوں کو لانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم وہاں بڑے پیمانے پر ہوٹلوں کی تعمیر نہیں کرنا چاہتے ہیں اگر بڑے ہوٹل بنائے جاتے ہیں تو مقامی لوگ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔ اس وقت ہمیں ہوم اسٹیز پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے اس کیلئے ایم ایل اے کو ہماری مدد کرنی چاہئیے اور اس میں مقامی لوگوں کو شامل کرنا چاہئیے ۔ مسٹرنذیر احمد خان گریزی کے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ حکومت کرناہ ، کیرن ، مژھل اور گریز جیسے سرحدی علاقوں میں غیر ہنر مند نوجوانوں کی شناخت کرے گی تا کہانہیں آئی ٹی آئیز اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ سرینگر سے تربیت کیلئے راغب کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا ’’ کل اپنی بجٹ کی تقریر میں ، میں نے کہا کہ ہماری توجہ مہارت اور کاروباری صلاحیتوں پر ہے تا کہ نوجوان مہارت سے آراستہ ہوں اور جموں و کشمیر میں اپنا مستقبل بنانے کیلئے ہینڈ ہولڈنگ مہیا کریں ۔
مسٹر سیف اللہ میر نے ان مقامات میں مقامی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز دی ۔ اس سے قبل ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کرناہ خطہ دل کو چھو لینے والے مناظر ، بھر پور ثقافتی ورثہ اور لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) کے قریب اسٹریٹجک مقام کیلئے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کرناہ حلقہ میں یاتریوں کی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ سیاحت نے ٹیٹوال کپواڑہ کے شاردا مندر میں ایک یاتری نواس اور ایک کیفٹیریا کی تعمیر کی پیش کش کی ہے ۔










