کٹھوعہ میں 3 لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

کٹھوعہ میں 3 لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

پولیس نے کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی

سرینگر/ / کٹھوعہ ضلع کے بلاور کے لوہائی ملہار گاؤں میں 6 مارچ کی شام کو لاپتہ ہونے والے تین شہریوں کی لاشیں ہفتہ کو برآمد ہوئی ہیں۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق لاشیں بلاور کے بالائی علاقوں میں ڈرون کی نگرانی کے ذریعے نالہ (دریا) کے قریب دیکھے جانے کے بعد برآمد کی گئیں۔ پولیس نے معاملے کی نوٹس لیتے ہوئے کیس درج کیا اورمعاملہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ۔لاشیں طبی جانچ کیلئے پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ پولیس سے جب معاملہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس میں عسکریت پسندی کا زاویہ ہے تاہم یہ تحقیقات کا معاملہ ہے اور اس وقت کسی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے۔تینوں کی شناخت ورون سنگھ (15) ولد چمیل سنگھ ساکنہ دیہوتا گاؤں، یوگیش سنگھ (32) ولد شوری لال اور 40 سالہ درشن سنگھ، دونوں مارہون گاؤں کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔علاقے میں فوج اور پولیس کی جانب سے شروع کی گئی بڑے پیمانے پر تلاشی کے دوران لاشوں کی برآمدگی ہوئی ہے۔اس سے قبل 16 فروری کو بلاور کے کوہاگ گاؤں میں دو شہری شمشیر، 37 اور روشن 45، مردہ پائے گئے تھے۔ پولیس نے دونوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔