آگ متاثرین کی مددنظرثانی شدہ اَصولوں کی بنیادکی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں//وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ آ تشزدگی کے واقعات کے متاثرین کو دی جانے والی امداد سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈِی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈِی آر ایف) کے تحت نظر ثانی شدہ اَصولوں کے مطابق ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاری بجٹ سیشن کے وقفہ سوالات کے دوران سٹینڈنگ کمیٹی کے رکن علی محمد ساگر کے سوال کے جواب میں بتایا کہ آگ کے واقعات کے متاثرین کے لئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈویژن مرکزی وزارت امور داخلہ کی طرف سے جاری سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ( ایس ڈِی آر ایف ) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈِی آر ایف) سے اِمداد کے نظرثانی شدہ اَصولوں کے مطابق ہے۔وزیر اعلیٰ جو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ریلیف ، بازآبادکاری اور تعمیر نو کے اِنچارج بھی ہیں ، نے مزید کہا کہ ان اصولوں کا ہر پانچ سال بعد جائزہ لیا جاتا ہے۔