منشیات کے عادی اَفراد کے علاج اور باز آباد کاری کیلئے کشمیر میں 11 اور جموں میں 9 اے ٹی ایف کام کر رہے ہیں۔ سکینہ اِیتو

موجودہ صحت سہولیات کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔ سکینہ اِیتو

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتونے کہا کہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجودہ صحت سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔وزیر موصوفہ گریٹر کیلاش اور سینک کالونی میں صحت سہولیات کے بارے میں ڈاکٹر نریندر سنگھ کے ایک سوال کا جواب دے رہی تھی۔اُنہوں نے کہا کہ سینک کالونی میں ایک اَربن پبلک ہیلتھ سینٹر (یو پی ایچ سی) وہاں کے لوگوں کو صحت خدمات فراہم کر رہا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ این ایچ ایم کے تحت کام کرنے والے میں 5 ریگولر ہیلتھ کیئر پروفیشنلز (ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل) اوراِضافی 8 (ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل) کو موجودہ عملے کی تعداد کو پورا کرنے کے لئے اِس سہولیت میں تعینات کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے مزیدبتایا کہ این ٹی پی ایچ سی چھنی ہمت، سب سینٹر سینک کالونی اور سب سینٹر لوئر چوادھی بھی جیسے کئی دیگر طبی مراکز بھی 1 سے3 کلومیٹر کے قریب ہیں۔وزیر موصوفہ نیثانوی اور ٹریشری درجے کی صحت خدمات کے لئے کہا کہ گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر، راجیو گاندھی ہسپتال گنگیال، جی ایم سی جموں اور اس کے منسلک ہسپتال بھی 3 سے6 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر دستیاب ہیں۔اُنہوںنے یہ بھی بتایا کہ جموں وکشمیر کے یونیورسل ہیلتھ اِنشورنس کے تحت، ایوشمان بھارت پردھان منتری جان اروگیا یوجنا (اِی بی۔ پی ایم جے اے وائی)۔صحت سکیم کے تحت، سینک کالونی اور گریٹرکیلاش کے علاقوں کے قریب متعدد نجی ہسپتال بھی اہل مستفیدین کو علاج فراہم کر رہے ہیں۔