جموں//وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے آج کہا کہ پی ایچ ای ڈویژ ن چاڈورہ میں گزشتہ دوبرسوں کے دوران یوٹی سطح، مرکزی معاونت والی اور جے جے ایم سکیموں کی 71 واٹر سپلائی سکیمیں 409.65 کروڑ روپے کی لاگت سے عملائی جا رہی ہیں۔وزیر نے قانون ساز اسمبلی میں علی محمد ڈار کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں کے دورا ن سکیموں پر 218.36 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ سکیموں کی عمل آوری سے پہلے سورس کا فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر نے ایوان کو یہ بھی بتایا کہ آئی ای سی سرگرمیوں میں عام لوگوں کو جل جیون مشن کے فلیگ شپ پروگرام ، اس کے مقاصد، اہداف اور فوائد کے بارے میں بورڈوں اور بینروںکے ذریعے جے جے ایم سکیموں، آنگن واڑی مراکز، سرکاری سکولوں، سڑک کے اطراف میں نمایاں عوامی مقامات پر ہورڈنگز ،سکول کے احاطے میں، سرکاری اداروں اور دیگر مقامات پر دیواروں پر پینٹنگ سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں پینٹنگ کے مقابلے، سکول کے بچوں کی ریلیاں وغیرہ بھی کرائے گئے اور IEC کی سرگرمیوں کے تحت گزشتہ دو مالی سالوں میں اس کی مد میں 106.49 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سکولوں میں مصوری مقابلے، سکولی بچوں کے ریلیوں وغیرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اور آئی ای سی سرگرمیوں کے سلسلے میں گزشتہ دو مالی برسوں میں 106.49 لاکھ روپے کا خرچ کیا گیا ہے۔










