زیادہ سے زیادہ فنڈ کے استعمال ، پروجیکٹوں کی تیز تر عمل درآمد ، سیاحوں کیلئے بہتر سہولیات پر زور دیا
جموں//کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے سول سیکرٹری میں محکمہ سیاحت کے کیپیکس بجٹ 2024-25 کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اس کے علاوہ انہوں نے ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز ( ٹی ڈی ایز ) کی کارکردگی اور کام کاج کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں سیاحت کے جاری پروجیکٹوں ، بنیادی ڈھانچے میں اضافہ اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں ٹی ڈی اے کی آپریشنل کارلردگی پر عمل درآمد پر توجہ دی گئی ۔ میٹنگ میں انتظامی سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی ڈی سی ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ، ڈائریکٹر ٹورازم جموں ، مختلف ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کے سی ای او اور چیف انجینئرز پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ، ڈائریکٹر پلاننگ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ ، تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) نے شرکت کی ۔ کمشنر سیکرٹری نے جاری پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کے علاوہ مختص فنڈز کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ موجودہ مالی سال کیلئے طے شدہ تمام پروجیکٹ بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہو جائیں ۔ انتظامی عمل کو ہموار کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے سیاحوں کیلئے سہولیات کو بڑھانے کیلئے پروجیکٹ پر تیز رفتارعمل درآمد اور معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے زور دیا ۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ وہ پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کام کریں ۔ ٹی ڈی اے کیلئے کیپیکس بجٹ مختص کرنے کا جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے شفاف مالی منصوبہ بندی ، فنڈز کے بروقت استعمال اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کیلئے پروجیکٹ ڈیڈ لائین پر سختی سے عمل پیرا رینے پر زور دیا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اعلیٰ اثرات کے منصوبوں کی نشاندہی کریں جو سیاحت کی آمدنی اور روز گار کی پیداوار کو نمایاں طور پر بڑھانے کے قابل ہیں ۔ یشا مدگل نے رکاوٹوں کو دور کرنے ، منظوریوں کو تیز کرنے اور منصوبوں کی ہموار عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بین شعبہ کوارڈینیشن کی اہمیت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سیاحت سے متعلق اقدامات کو نافذ کرنے میں احتساب اور کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے ایک مضبوط نگرانی کا طریقہ کار قائم کریں ۔










