گریز میں برفانی تودہ گر آنے سے رہائشی مکان کو جزوی نقصان

گریز میں برفانی تودہ گر آنے سے رہائشی مکان کو جزوی نقصان

سرینگر// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے میں جمعرات کو برفانی طوفان تودے کی زد میں آنے سے ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔تاہم اس واقعے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ برفانی تودہ گریز کے کھنڈیال میں ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا جس سے جزوی نقصان ہوا۔نمائندے نے بتایا کہ یہ مکان ظہور احمد سامون ولد اب رحیم ساکن کھنڈیال، گریز کا ہے۔اس واقعے میں کوئی جانی یا زخمی نہیں ہوا، اہلکار نے مقامی لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مزید برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔