dooran

سکینہ اِیتو کا ڈاکٹر سبطین مسعودی کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

جموں//وزیر برائے صحت و طبی تعلیم ، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے اَپنے ساتھی اور ایم ایل اے پانپور کے بھائی ڈاکٹر سبطین مسعودی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔اَپنے تعزیتی پیغام میں وزیر موصوفہ نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے دائمی سکون اور اہل خانہ کے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت و صبر کے لئے دعا کی۔

سپیکر کا ڈاکٹر سبطین مسعودی کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت
جموں//سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ایڈوکیٹ عبدالرحیم راتھر نے ایم ایل اے پانپور کے بھائی ڈاکٹر سبطین مسعودی کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اِظہار کیا ہے۔سپیکر موصوف نے اَپنے تعزیتی پیغام میں ایم ایل اے کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور سوگوار کنبے کو اِس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر و جمیل کے لئے دعا کی۔