dooran

جاوید احمد ڈار نے ہیرتھ (مہاشیوراتری) کے موقعہ پر لوگوں کو مُبارک با د دی

جموں// وزیر برائے زرعی پیداوار اور دیہی ترقی جاوید احمد ڈار نے مہا شیوراتری کے موقعہ پر جموں و کشمیر کے لوگوں کو دِلی مُبارک باد دی۔وزیر موصوف نے اِس تہوار کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار جموںو کشمیر دونوں خطوں میں عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تہوار عقیدت مندوں کے لئے یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کی علامت ہے اور اس کی گہری ثقافتی اور روحانی اہمیت ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایسے تہوار ہمیں امن، ہم آہنگی اور مختلف کمیونٹیوں کے درمیان بقائے باہمی کی اَقدار کو تقویت دیتے ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’ یہ مواقع ہمیں ہمارے شاندار ثقافتی ورثے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کی یاد دِلاتے ہیں۔اِس طرح یہ مبارک لمحات ایک متحد قوت کے طور پر کام کرتے ہیں جو مذہب اور علاقائی سرحدوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کو قریب لاتے ہیں۔‘‘وزیر موصوف نے معاشرے کے تمام طبقات میں خیر سگالی او رباہمی احترام کو فروغ دینے میں روایتی تقریبات کے رول پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ تہوار جموں و کشمیر کے ہر گھر میں خوشحالی، ترقی اور خوشی لائے گا۔مزید برآں، اُنہوں نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ خطے میںدیرپا امن، ترقی اور بھائی چارے کے لئے دعا کریں۔