ڈِی ایم آر آر آر محکمہ نے جموں ائیر پورٹ پر دو روزہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ موک ڈرل کا اِنعقاد کیا

جموں//نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی آف اِنڈیا، ایئرپورٹ اَتھارٹی جموں ایئرپورٹ اور جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اَتھارٹی نے 18 اور 19 ؍فروری کو مشترکہ طور پر ایک ڈیزاسٹر مینجمنٹ موک ایکسرسائز کا اِنعقاد کیا۔اِس اَرتھ کیویک موک ڈرل میں تمام متعلقہ شراکت داروں اور مختلف ایجنسیوں نے حصہ لیا۔ جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لئے پُرعزم ہے اور وسائل اور ریسپانڈروں کی متحرک شمولیت کے ساتھ باقاعدہ تیاری کی مشقیں کر رہا ہے۔دو روزہ موک ڈرل کے دوران مختلف شراکت داروں، ڈیزاسٹرمنیجروں اور ریسپانڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر اِکٹھا کیا گیا تاکہ وہ اَپنی صلاحیتوں اور مختلف طریقۂ کار کو مؤثر، بروقت اور مربوط ردِّعمل کے لئے اِستعمال کر سکیں۔این ڈِی ایم اے، ایئرپورٹ اَتھارٹی جموں، جے اینڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ضلعی اِنتظامیہ، این ڈی آر ایف، ایس ڈِی آر ایف، ہوم گارڈز اورسول ڈیفنس، فوج، سی آر پی ایف، ایئرفورس، محکمہ صحت، فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، تمام ایمرجنسی لائن محکموںاور آپدا متر کے مختلف اَفسران اور ملازمین نے ریسکیو مشقوں میں حصہ لیا۔تمام شریک محکموں اور ایجنسیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس موک ڈرل کو کامیاب بنایا۔ڈی ایم آر آر آر ڈیپارٹمنٹ مستقبل میں زلزلے، سیلاب، آگ اور دیگر آفات سے متعلق مزید مشقیں، استعداد سازی اور بیداری پروگرام منعقد کرے گا تاکہ جموں و کشمیر کو مزید محفوظ اور قدرتی آفات سے محفوظ بنایا جاسکے۔