سری نگر//مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن (جے جے ایم) خورشید احمد شاہ نے آج ضلع کولگام میں جے جے ایم کی عمل آوری کا بذریعہ ورچیول موڈ جائزہ لیا۔ اُنہیں ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے مختلف جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 143 سکیمیں مختلف مراحل میں ہیں جن میں سے اَب تک 102 سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں۔ 337 سول ورکس مختص کئے گئے ہیں جن میں کنویں، بور ویل، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹس، سلو سینڈ فلٹریشن پلانٹس، اوور ہیڈ ٹینک اور پائپ نیٹ ورکس بچھانا شامل ہیں جن میں سے 244 کام مکمل ہوچکے ہیں۔مشن ڈائریکٹر جے جے ایم نے تمام منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفسران کو سخت موسمی حالات کی وجہ سے رُکے ہوئے کاموں کو نئی تحریک دینے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تمام سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام ان کے فوائد سے مستفید ہو سکیں۔خورشید احمد شاہ نے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ نیشنل جل جیون مشن، مرکزی وزارتِ جل شکتی کی ہدایات کے مطابق رِپورٹ شدہ دیہاتوں کی ’’ہر گھر سرٹیفکیشن’’کا عمل 10 دن کے اندر مکمل کیا جائے۔ میٹنگ میں ضلعی جل شکتی محکمے کے اعلیٰ اَفسران، کنسلٹنٹ جے جے ایم، پروجیکٹ منیجر ڈِی پی ایم یو کے علاوہ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ایجنسی (ٹی پی آئی اے) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
مودی دور نے بھارت کونیا مقام و مرتبہ عطا کیا /وزیرداخلہ امت شاہ
صارفین کو غذائی معلومات جاننے کا حق حاصل
سکاسٹ کشمیر میں بائیو انزائم انٹرپرینیورشپ کورس اختتام پذیر
’ ٹائم آف ڈے‘ بجلی ٹیرف کے نفاذ پر ابہاہم
’خانقاہوں میں کھانا تقسیم کرنے پر کوئی پابندی نہیں‘
بینک ریکارڑ کو قانونی کارروائی میں ثبوت کے طور استعمال کرنے کا معاملہ
زیارت گاہوں میں پرندوں کو دانہ ڈالنے اور کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد کردی گئی
’پیٹ پوجا ایپ‘ کے استعمال سے متعلق جانچ
جاوید رانا نے سلواہ میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اورنئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا
چیف سیکرٹری نے ڈمبراکٹھوعہ میں ہائی سیکورٹی جیل کی تعمیراتی پیش رفت کامعائینہ کیا










