لوگ توبہ استغفار کی مجالس اورنوافل کا اہتمام کریں /ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سرینگر / /مسلسل خشک سالی سے پوری وادی میں کے عوام زبردست فکر مند ی ، نہایت ندامت اوراللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر موسم کی بہتری اور بارشوں کے لئے دعائوں میں دب رات مشغول رہیں ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق جموںوکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے ہمارے صاف وشفاف دریا،جھیل ،چشمے،تالاب اورپانی کے دوسرے ذخائر خشک ہوتے جارہے ہیں اوردریائوں وجھیلوں کا پانی روز بروزکم ہوتا جارہا ہے جس سے عوام پریشان حال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے قدرت کے دئے ہوئے ان تحائف کی قدر نہیں کی اورہم روز بہ روز گناہوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں کیونکہ ہم نے اللہ کی نعمتوں کا شکرادا نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دریائوں ،جھیلوں اور ندی نالوں کو آلودہ کرنے اور ان کے کناروں پر ناجائز تجاویزات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں جموں وکشمیر کے عوام سے کہا کہ وہ اللہ کی بارگاہ میں سربسجود ہوجائے ۔انہوں نے زیارت گاہوں ،خانقاہوں کے سربراہان اور ائمہ مساجد سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح نوافل اور استغفار کی مجالس کا اہتمام کریں تاکہ اللہ کی رحمت سے نزول رحمت باران سے یہ وادی سیراب ہوجائے۔










