محلہ ژیر ہار رفیق آباد لدو لڈورہ رفیع آباد لنک روڑخستہ حال

محلہ ژیر ہار رفیق آباد لدو لڈورہ رفیع آباد لنک روڑخستہ حال

محکمہ آراینڈ بی سب ڈویژن اورڈویژن بارہمولہ کے حکام سے تجدید ومرمت کی اپیل

سرینگر / /علاقہ رفیع آباد بارہمولہ کے لدولڈورہ میں محلہ ژیر ہار رفیق آبادلنک روڑ جوسال 2017میں نکالا گیا ہے اور محکمہ آراینڈ بی نے اس وقت مذکورہ روڑ پر روڑی اور خاک باجری بچھادی ہے اور تب سے اب تک اس کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی گئی جس کے نتیجے میں مذکورہ لوگوں کیلئے پریشانی اور مشکلات کا باعث بناہوا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ لنک روڑ صرف ایک ڈیڑھ سو میٹر ہی ہے جو آٹھ سال قبل بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت متعلقہ محکمہ نے روڑ پر خاک باجری اور روڑی بچھادی اورقابل آمد ورفت بنادیا لیکن اس وقت سے اس کی طرف محکمہ نے ایک نظر بھی نہیں ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ معمولی بارشوں کے بعد مذکورہ سڑک میں ایسی کیچڑ ہوتی ہے اوراس پر پیدل چلنا محال بن جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر متعلقہ افسران کی نوٹس میں معاملہ بارہا بار لایا گیا تاہم یقین دہانیوں کے باوجود بھی کوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھائے گئے۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ آراینڈ بی سب ڈویژن وترگام اورڈویژن بارہمولہ کے ایگزیکٹیوواسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر س سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ لنک روڑ کی تجدید ومرمت کیلئے فوری اقدام اٹھائے جائیں تاکہ آنے والے دنوں میں لوگوں کے مشکلا ت ازالہ ہوسکے ۔