سرینگر / / ڈاکٹروں نے منگل کو جی ایم سی اننت ناگ میں ایک نوعمر لڑکے کے نتھنے سے ایک سانپ جیسا کیڑا نکال دیا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ اطلاعات کے مطابق سانپ نما کیڑانتھنے سے باہر نکل رہا تھا۔ ای این ٹی ڈاکٹر کشن کے معائنے کے بعد شک ہوا کہ لڑکے کی ناک کے اندر ایک بڑا سانپ جیسا کیڑا ہے۔ ایچ او ڈی ای این ٹی ڈاکٹر عامر سے کیس پر بات کرنے کے بعد آلات کو بروئے کار لاکرناک سے ایک سانپ جیسا کیڑا نکالا گیا۔ اسپیس مین کو کیڑے کی صحیح نوعیت کی تصدیق کے لیے فرانزک لیبارٹری بھیجا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اب تک ENT ڈیپارٹمنٹ جی ایم سی اننت ناگ نے 225 سے زیادہ تھائرائڈ سرجریز، 50 سے زیادہ سالویری گالنڈ/پیروٹیڈ سرجریز، بہت سی میکسیلیکٹومیز کی ہیں اور larynx اور hypopharynx کے کینسر کے 80 سے زیادہ کیسوں کی تشخیص/انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ ENT ڈیپارٹمنٹ نے انجیو فائبروما کے اینڈوسکوپک ہٹانے، گردن کے گہرے ٹیومر کو ہٹانے، ٹوٹل لیرینجیکٹومی، فلیپ ری کنسٹرکشن کے ساتھ CA ٹونگ گلوسیکٹومی، اینڈوسکوپک میکسیلیکٹومی اور پیروٹڈ سرجری کی نادر سرجریز کی ہیں۔ پرنسپل اور ڈین جی ایم سی اننت ناگ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ نجیب نے علاقے کے مریضوں کی بے لوث خدمت پورے جوش و جذبے اور موثر انداز میں کرنے کے لیے شعبہ ای این ٹی کی سراہنا کی ہے










