tanveer sadiq

“امامیہ فیڈریشن: تنویر صادق کا بیان مضحکہ خیز اور مذموم”

سرینگر// امامیہ فیڈریشن کانفرنس کے ممبر اسمبلی ممبر تنویر صادق کے کشمیر میں ام الخپایث شراب کی فروخت کے حوالے سے دیے گےء بیان کو حد درجہ مضحکہ خیز اور مذموم قرار دیتے ھوے کہا ھے کہ موصوف اقتدار کے نشے میں کشمیر جیسی مسلم اکثریتی ریاست کو براییوں کی اماجگاہ بنانے کے لے اور اپنے اقاوں کی خشنودی حاصل کرنے کے لےاپنے تہزیب تمدن اور یہاں کے مذہبی تشخص کو فراموش کر بیٹھے ھیں اور موصوف ٹورازم کی اڑ میں شراب کی کھلی فروخت کے لے جس طرح وکالت کر رھے ھیں وہ شاید بھول گے ھیں کہ گجرات جیسی کشمیر سے کیء گنا بڈی ریاست جہاں شراب پر پابندی ھے کے مقابلے میں کشمیر کا سیاحتی سیکٹر نہ ھونے کے برابر ھے بیان میں کہا گیا کہ نیشنل کانفرنس کی سیاست اور تاریخ ہمیشہ کشمیر دشمنی سے عبارت رھی ھے اور ان لوگوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کے مفادات کو اپنے حقیر مقاصد کے لے داو پر لگایا ھے ھم واضح کرنا چاھتے ھیں کہ کشمیر کے دینی ملی اور مذہبی تشخص اور شناخت کو زک پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاے گا اور ولیوں اور ریشیوں کی اس سر زمیں کو شراب اور نشہ اورالودگیوں کی اماجگاہ بننے نہیں دیا جاے گا۔ سیکریٹری جنرل امامیہ فیڈریشن کشمیر