سینکڑوں نفسوس پر مشتمل آبادی کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی پریشان حال
سرینگر// جنوبی ضلع پلوامہ اور کولگام میں فوڈ اینڈ سپلائیز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹروں کی کرسیاں خالی رہنے کے نتیجے میں صارفین کے ساتھ ساتھ محکمہ میںتعینات ملازمین کو کافی پریشانیاں لاحق ہو رہی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے پرویز وانی نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام اور پلوامہ میں محکمہ خوراک، سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹران کی کرسیاں کافی وقت سے خالی پڑی ہوئی ہے اور افسران کی تعیناتی نہ ہونے کے نتیجے میں صارفین کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی پریشان حال ہے ۔ نمائندے کے مطابق اگرچہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اننت ناگ کو کولگام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوپیان کو پلوامہ کا اضافی چارج سونپا گیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ دوہ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی دفتر کا دورہ کرنے سے قاصر ہے جس سے ضروری عوامی خدمات کے کام میں مزید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔نمائندے کے ساتھ کچھ مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اضلاع میں اہم کرسیاں خالی رہنے کے باعث انہیں کافی دشواروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ راشن اور دیگر چیزوں کے حوالے سے ضروری کام ان کے بغیر ممکن نہیں ہو پاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق پلوامہ میں کافی عرصہ قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سبکدوشی کے ساتھ ہی کرسی خالی ہو گی جس کے بعد ضلع کا اضافی چارج شوپیان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو سونپ دیا گیا تھا تاہم کافی عرصہ گزرنے کے باوجود بھی وہاں ابھی تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی ممکن نہیں ہوئی جبکہ اسی طرح کی صورتحال جنوبی ضلع کولگام میں بھی بنی ہوئی ہے اور اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتی نہ ہونے سے عوام پریشان حال ہے جبکہ ملازمین بھی ضروری کاموں کی تکمیل کیلئے پریشان حال ہے ۔ ادھر ایک مقامی خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ جلد ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹرس کو مستقل بنیادوں پر تعینات کر دیا جائے گا۔










