nasir aslam wani

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں مدعو کرنا چاہیے تھا

ان کے پاس امن و امان اور خطے کی سیکورٹی سے نمٹنے کا وسیع تجربہ موجود / ناصر اسلم وانی

سرینگر / // لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں مدعو کرنا چاہیے تھا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ عمر عبد اللہ کے پاس امن و امان اور خطے کی سیکورٹی سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں لیکن انہیں دوبارہ مدعو نہیں کیا گیا۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں مدعو کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا ’’ہم پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ لیفٹنٹ گورنر جموں و کشمیر امن و امان کی تلاش میں ہیں۔ لیکن بنیادی طور پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو مدعو کیا جانا چاہیے تھا کیونکہ وہ امن و امان اور خطے کی سیکورٹی سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں لیکن انہیں دوبارہ مدعو نہیں کیا گیا۔ ‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پی سی آر کشمیر میں ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں پولیس، فوج، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شرکت کی۔