امتحانات میں کل 369,639 طلباء شرکت کر رہے ہیں ، 3682امتحانی مراکز قائم
سرینگر// رواں ماہ کے واسط سے شروع ہو رہے دسویں ، بارہویں اور گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحان میں کل 369,639 طلباء شرکت کر رہے ہیں اور ان کیلئے سافٹ اور ہارڈ زون والے علاقوں میں 3682امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ ادھر امتحانات کیلئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تیاریاں آخری مرحلے میں ہے جبکہ بچے بھی کامیابی حاصل کرنے کیلئے گھروں میں سخت محنت میں مصروف ہے ۔ سی این آئی کے مطابق دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات رواں ماہ کی وسط سے شروع ہو رہے ہیں جس کے چلتے جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن تیاریوں میںمصروف عمل ہے ۔ ان امتحانات میں کل ملا کر 369,639 امید وار شامل ہو رہے ہیں جبکہ ان امتحانات کیلئے 3682امتحانی مراکز قائم کئے گئے ۔ یہ جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جموں اور کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن مرکزی زیر انتظام علاقے میں سالانہ باقاعدہ امتحانات کا انعقاد کر رہا ہے، جو سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانی شیڈول کے مطابق ہے۔بورڈ کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ سافٹ زون میں دسویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات 15 فروری 2025 کو شروع ہوں گے اور 19 مارچ 2025 کو اختتام پذیر ہوں گے۔ تاہم جموں و کشمیر کے ہارڈ زون والے علاقوں کے سالانہ باقاعدہ امتحانات 21 فروری 2025 کو شروع ہوں گے اور 24 مارچ 2025 کو ختم ہوں گے۔ کل 15,311 طلبائۙ98 مراکز پر امتحانات میں شرکت کریں گے۔ کشمیر ڈویژن میں 3,500 طلباء43 مراکز میں امتحانات میں حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بارہویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات بھی 15 فروری 2025 کو شروع ہوں گے اور 17 مارچ 2025 کو ختم ہوں گے۔ جموں ڈویژن کے کل 43,559 طلباء 403 مراکز پر امتحانات میں حصہ لیں گے جبکہ کشمیر ڈویژن کے 50,609 طلبائحصہ لیں گے۔ اسی طرح یونین ٹیریٹری کے ہارڈ ذون سے جموں ڈویژن کے کل 6,840 طلبائۖ2 مراکز میں امتحانات میں شرکت کریں گے جبکہ کشمیر ڈویژن کے 1,862 طلبائ4 مراکز پر امتحانات میں حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے نرم علاقوں میں گیارہویں جماعت کے امتحانات 18 فروری 2025 کو شروع ہونے والے ہیں اور 18 مارچ 2025 کو اختتام پذیر ہوں گے۔ جموں ڈویژن کے کل 51,509 طلبائؕ59 مراکز میں امتحانات میں شرکت کریں گے، جب کہ کشمیر کے مرکز ڈویژن سے 58,21548 طلباء حصہ لیں گے۔










