نئی دہلی//حکومت جموں وکشمیر کے پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر ڈاکٹر ریشمی سنگھ نے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر جموںوکشمیر ہائوس ،5 ۔پرتھوی راج روڈ، نئی دہلی میں قومی جھنڈا لہرایا۔اِس موقعہ پر جموں و کشمیرآرمڈ پولیس کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اوراِس تقریب میں نئی دہلی میں تعینات جموں و کشمیر کے تمام اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پرپرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر نے شُرکأ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ان شہدأ اور مجاہدین آزدی کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دِن ہے جنہوں نے ہماری عظیم قوم کے وَقار کے لئے اَپنی جانیں نچھاور کیں ۔اُنہوں نے کثر ت میں وحدت اور سا لمیت کو برقرار رکھنے پر بھی زور دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دِن ہے جس دِن ہندوستان کے آئین کو اَپنایا گیا ہے اور ہمارا ملک سب سے بڑی اور متحرک جمہوریت کے طور پر اُبھرا ہے ۔اِس موقعہ پر رنگارنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا گیا اور ایک کافی ٹیبل بُک اور ریزیڈنٹ کمیشن کا کیلنڈر بھی جاری کیا گیا۔بعد میں پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر نے جموں و کشمیر ہاؤس کے اَفسران اور ملازمین کے ساتھ گفت شنید کی۔










