کشمیر بھر میں 10,180 سکولوں نے یوم جمہوریہ منایا

کشمیر بھر میں 10,180 سکولوں نے یوم جمہوریہ منایا

محکمہ سکولی تعلیم کشمیر کے دَستوں نے سامعین و ناظرین کو محظوظ کیا

سری نگر//وادیٔ کشمیر میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں سکولی تعلیم محکمہ کے دَستوں نے رنگ اور جوش و خروش میں اضافہ کیا۔سکولی تعلیم محکمہ کے طلبأنے مارچ پاسٹس، پریڈز، کلچرل پروگراموں اور دیگر سِکٹس میں شرکت کی جسے اِس موقعہ پر موجود لوگوں نے بے حد پسند کیا۔اِس یوم جمہوریہ پر سکولی تعلیم محکمہ کشمیر کے 10,180 سکولوں اور دفاتر نے شرکت کی۔صوبہ کشمیر کے سکول تقریباً ایک ماہ سے طلبأکو یوم جمہوریہ کے موقعہ پر بے مثال اور شاندار پرفارمنس دِکھانے کے لئے تیار کر رہے ہیں۔یہ شرکت طلباء کو خصوصی سامعین کے سامنے اَپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقعہ بھی فراہم کرتی ہے۔