DC Sgr unfurl National Flag at office premises

صوبائی کمشنر کشمیر اور ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر نے دفتر کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا

سری نگر//صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے یوم جمہوریہ کے موقعہ پردفتر کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا اور سیکورٹی دستوں سے سلامی لی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے سٹاف اور سیکورٹی فورسز کو یوم جمہوریہ کی مُبارک باد دی اور شرکأ میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔اُنہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اِنتظامیہ کی مختلف کامیابیوں کے علاوہ نیشنل فیسٹول کے تاریخی پس منظر اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سینٹرل، ریونیو اَٹارنی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اور صوبائی آفس کے دیگر اَفسران و ملازمین نے شرکت کی۔دریں اثنا ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر محی الدین بٹ نے ڈی سی آفس کمپلیکس سری نگر میں منعقدہ ایک علیٰحدہ تقریب میں آج قومی پرچم لہرایا اوراُنہوں نے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر دفتر کے احاطے میں سی آر پی ایف کے دستوں سے سلامی لی۔ترنگا لہرانے کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے موجود ضلعی اِنتظامیہ اور سیکورٹی کے اَفسران کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی میں آئین اور اس کی عمل آوری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں، خود روزگار سکیموں، شہریوں پر مرکوز فلاحی سکیموں اور ریونیو سے متعلق خدمات کی عمل آوری پر بھی روشنی ڈالی۔بعدمیں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایک ایوارڈ تقریب میں ضلعی اِنتظامیہ سری نگر کے اَفسران کو ان کی قابل ستائش خدمات پر مُبارک باد پیش کی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی خدمات کا اعتراف کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر غلام حسن شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سیّد احمد کٹاریہ، چیف پلاننگ آفیسر فیاض احمد ڈار، ڈپٹی کمشنر آفس کا عملہ اور سیکورٹی حکام بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ڈی سی آفس میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے اختتام کے فورا ًبعد بلیدن ستمبھ کا دورہ کیا اور ان شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کے اعزاز میں بلیدن ستمبھ تعمیر کیا گیا ہے۔