پونچھ/ / ضلع سطح پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے ثقافتی پروگراموںکو حتمی شکل دینے کے لئے تشکیل دی گئی سکریننگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔پی او آئی سی ڈی ایس خالد حسین وفا، ایڈیشنل ایس پی موہن شرما، ڈی وائی ایس او مول راج اتم، ڈِی اِی پی او مختار منہاس، پروفیسر شمیم بانڈے، اینکر پردیپ کھنہ اور پرنسپل انجمن شاہین پر مشتمل کمیٹی نے مختلف تعلیمی اِداروں کی نمائندگی کرنے والے سکولی طلبأ کی پیش کشوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پرتمام شرکت کرنے والے سکولوں نے غیر معمولی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ کمیٹی نے ہر اِدارے کی سخت محنت کا اعتراف کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تقریب کے لئے اَپنی پیش کشوں کو بہتر بنانے کے لئے مزید مشقوں میں مشغول ہونے کی ترغیب دی۔










