گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال بھجی خاصی برفباری نہیں، سردیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
سرینگر// وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے چلتے بادشاہ چلہ کلان کے پہلے 30مکمل ہوگئے ہیں ۔ امسال چلہ کلان نے جہاں سردی کے دہائیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالیں وہیں بیچ بیچ برفباری بھی ہوئی ۔ گزشتہ سال کے مقابلے امسال چلہ کلان میں کم ہی تاہم کچھ حد تک اچھی برفباری ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ کے بیچ 40دنوں پر مشتمل چلہ کلان کے پہلے 30دن مکمل ہو گئے ۔ امسال چلہ کلان میں سردی کی شدت کے ساتھ ساتھ برفباری بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں اچھی ریکارڈ کی گئی ۔رواں موسم بھی چلہ کلان میں مجموعی طور پر محض دو یا تین بار برفباری دیکھنے کو ملی جس میں سے ایک ہی بار اچھی خاصی برفباری ہوئی ۔ خیال رہے کہ گزشتہ چار دہائیوں میںچلاں کلان کے دوران وادی کشمیر میں کوئی خاصی برفباری نہیں ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں میں کافی مایوسی دیکھنے کو ملی ہے ۔ہر سال ماہ دسمبر کی 21تاریخ کو شرو ع ہونے والا 40روزہ چلہ کلان میں اہلیان وادی کو برفباری اور بارشوں کا انتظار رہتا ہے ۔تاہم میں رواں موسم نے جہاں رواں موسم سرماء میںکوئی خاصی برفباری نہیں دیکھنے کو ملی اور امسال گزشتہ سال کے مقابلے میں چلہ کلان کافی مہربان رہا کیونکہ کچھ سال پہلے چلہ کلان نے اہلیان وادی کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا ہے جبکہ سخت سردی اور درجہ حرارت منفی ہونے کا 25سالہ ریکارڈ اس برس ٹوٹ گیا تھا ۔امسال چلہ کلان میں دومرتبہ برفباری بھی ہوئی جس میں سے ایک بار بھاری برفباری نتیجے میںلوگ ایک دن تک گھروں میں ہی محصور رہے جبکہ وادی کا زمینی و فضائی رابطہ بھی منقطع ہوا ۔










