Nayeem Ul Haq

دن بھر دھوپ نکلنے کے باعث جموں ، کشمیر اور لداخ میں شدید ٹھنڈ کی لہر جاری

زمستانی ہوائیوں کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

سرینگر// دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر مسلسل جاری ہے ۔ جموں و کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں منفی 6.7ڈگری کے ساتھ وادی کشمیر میں سرد ترین علاقہ درج ہوا ۔ ادھر زمستانی ہوائیوں کی وجہ سے ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہیں اور نل بھی جم گئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں کیلئے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ جموں کشمیر اور لداخ میںشدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں گزشتہ رات منفی 1ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم منفی 3.2ڈڈگری سیلشس درج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح سے شہرہ آفاق گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی 5.4ڈگری جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 6.4ڈگری سیلشس درج ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت میں کمی دیکھی گئی اور وہاں رات کا درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ کوکرناگ میں بھی بہتری دیکھی گئی اور پچھلی رات کے کے مقابلے میں منفی 2.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق لداخ کے دراس اور کرگل میں بالترتیب منفی 18.8 ڈگری اور منفی 12.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس بات کی پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ کچھ دنوں تک موسمی صورتحال میں تبدیلی دیکھنے کومل سکتی ہے جبکہ شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے باعث مسلسل جھیل ڈل کی اوپری سطح پوری طرح سے منجمد رہی۔صبح کے وقت چلنے والی یخ بستہ ہواؤں اور شدت کی سردی کی لہر برقرار رہنے کے باعث صبح کے وقت زیادہ تر لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں۔درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے اور شدید دھند چھائے رہنے کے نتیجے میں نل اور پانی کی ٹینکیوں میں بھی پانی جم گیا ہے جس وجہ سے اب گھروں کے اندر بھی پانی دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ۔