ایک فوجی اہلکار از جاں ، جنگلات میں وسیع پیمانے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی / پولیس
سرینگر// شمالی قصبہ سوپور کے زالورہ گجرپتی جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں ایک فوجی اہلکار از جاں ہو گیا جبکہ علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے ۔ پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگلات میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا جس دوران ایک فوجی اہلکار زخمی ہو ا جو بعد میں اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سوپور کے زالورہ گجرپیتی جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپ جاری رہی ۔ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق گجر پتی کے جنگلی علاقہ میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو اتوار کی شام محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود ملی ٹنٹوںنے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور ملی ٹنٹوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع نے بتایا کہ رات دیر ہوجانے کے بعد آپریشن رات کو معطل کر دیا گیا اور سوموار کی صبح جونہی روشنی کی پہلی کرن چھا گئی تو علاقے میں طرفین کے مابین دوبارہ سے گولیوں سے کا تبادلہ شروع ہوا ۔ جس دوران ایک فوجی اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جس کے بعد اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوپور کے زالورہ گجر پتی جنگلات میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹ کے مابین جاری تصادم آرائی کے دوران زخمی فوجی اہلکار اسپتال میں دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کل رات اندھیرے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ’’ سوموار کو روشنی کی کرن چھا جانے کے ساتھ ہی تازہ فائرنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا۔ اس کے بعد ہونے والے تصادم میں ایک فوجی زخمی ہوا اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا‘‘۔انہوں نے بتایا کہ زخمی جوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سوموار کو مسلسل دوسرے روز بھی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری رہا جس دوران آپریشن میں خصوصی تربیت یافتہ اہلکاروں کی تعیناتی بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ شام دیر گئے تک علاقے میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری تھا ۔










