تمام کابینہ وزراء اور چیف سیکرٹری کی میٹنگ میں شمولیت ،کچھ اہم فیصلوں کو ہری جھنڈی مل گئی
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ کی سربراہی میں جموں میں سال 2025کی پہلی کابینہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کچھ اہم فیصلیں لئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق سال 2025 کا پہلا کابینہ اجلاس جموں کے سول سیکرٹریٹ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں عمر عبد اللہ کے علاوہ کابینہ کے وزراء جن میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری ، وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو ، وزیر جاوید احمد ڈار ، ستیش شرما اور چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے شرکت کی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلی عمر عبد اللہ کی سربراہی میں منعقد ہوئے اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلوں کو ہری جھندی دی گئی تاہم تائی دم تحریر میٹنگ میں کیا کچھ ہوا اس بارے میں کچھ بھی سامنے نہیں آیا ۔ خیال رہے کہ سال 2025میں پہلی کابینہ میٹنگ میں جو ایجنڈا تھے ان میں سرکاری ملازمین اور پنشنرس/فیملی پنشنرز کو یکم جولائی 2024 سے مہنگائی الاؤنس کی قسط جاری کرنا سرفہرست تھا تاہم اس حوالے سے کیا کچھ ہوا اس بارے میںکوئی جانکاری حاصل نہیںہو سکی ۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر اور اندرا گاندھی گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں میں ڈینٹل کونسل آف انڈیا (ڈی سی آئی) کے اصولوں کے مطابق اسٹافنگ پیٹرن پر 3 درجے کے فیکلٹی ڈھانچے کے نفاذ کو بھی کابینہ کے ذریعے اٹھایا جانے والا تھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2025کی کابینہ میٹنگ میں کچھ اہم فیصلیں لئے گئے تاہم اس بارے میں آخری اطلاعات ملنے تک کوئی وضاحت نہیں ہوئی ۔










