لفٹینٹ گورنر نے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد لیا

لفٹینٹ گورنر نے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد لیا

آیوشمان بھارت کے اعضاء کے عطیہ کی رجسٹری پر خود کو رجسٹر کرایا

جموں//لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج وزارت صحت اور خاندانی بہبود حکومت ہند کی آیوشمان بھارت آرگن ڈونیشن رجسٹری ( notto.abdm.gov.in ) پر رجسٹر کر کے اعضاء عطیہ کرنے کا عہد لیا ۔ ریاستی اعضاء اور ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائیزیشن ( ایس او ٹی ٹی او ) کے نمائندوں ، ڈاکٹر الیاس شرما نوڈل افسر، ڈاکٹر سنجیو پوری جوائینٹ ڈائریکٹر اور عرفان احمد لون ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر نے راج بھون کا دورہ کیا اور لفٹینٹ گورنر کو عہد نامہ سونپا ۔ اس موقع پر سندیپ جین صدر اور بھارتیہ جین سنگٹھن ، جموں و کشمیر کی جنرل سیکرٹری مونیکا جین بھی موجود تھیں ۔ اس سے قبل لفٹینٹ گورنر نے پچھلے کل یعنی 19 جنوری کو بھارتیہ جین سنستھان کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے دوران اعضاء کے عطیہ کیلئے اپنی رضا مندی ظاہر کی تھی ۔