پہلی بار منتخب ہونے والے ممبر ان اسمبلی کو تربیت دی گئی ، تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی کلینڈر جاری کریں گے/ اسپیکر
سرینگر // جموں کشمیر کا بجٹ اجلاس ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں تمام تیاریاں کو حمتی دی جا چکی ہے جبکہ نو منتخب ممبران اسمبلی کو بھی پہلے ہی خصوصی ٹریننگ دی گئی ۔ اس کے علاوہ یوٹی کے پہلے بجٹ اجلاس کے حوالہ سے تمام سٹیک ہولڈروں سے بھی بات چیت مکمل کر لی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری کا پہلا بجٹ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے کا امکان ہے، کیونکہ سیشن کے حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔بجٹ اجلاس کو لیکر جہاں پہلے ہی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہے وہیں جموں کشمیر کے تمام نو منتخب ممبران اسمبلی کو بھی خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدا لرحیم راتھر نے کہا’’پہلی بار منتخب ہونے والے تمام ممبر ان اسمبلی کی ٹریننگ مکمل ہو چکی ہے، اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بات چیت کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بجٹ اجلاس کے انعقاد کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔جبکہ جموں میں اجلاس کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ہیں، اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت سیشن کی صحیح تاریخوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا ’ایک بار جب حکومت تاریخوں کا اعلان کرے گی، ہم سیشن کا کلینڈر جاری کریں گے۔ ‘‘ ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ جموں و کشمیر یو ٹی کا پہلا بجٹ اجلاس فروری کے پہلے ہفتے کے آخر تک جموں میں ہونے کا امکان ہے۔جموں و کشمیر اسمبلی کیلئے کل 51 پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ان نومنتخب نمائندوں نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے طریقہ کار کے بارے میں تربیت حاصل کی جس میں سوالیہ گھنٹے، وقف صفر ، سوالات جمع کروانے اور سیشن سے متعلق دیگر پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا۔ یہ ٹریننگ 9 جنوری سے 11 جنوری تک تین دنوں میں منعقد کی گئی۔










