وزیراعظم سبکوساتھ لیکر چلنے والے لیڈر ہیں یہ نہیں دیکھتے کون وزیراعلیٰ ہے اور کس پارٹی کے ہے/ ست شرما
سرینگر/ نیشنل کانفرنس کے ساتھ کسی بھی نزدیکی یارابطے سے صاف انکار کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ کی پیٹ تھپتھپانا دونوں پارٹیوں کے مابین کوئی اندرونی رابطہ نہیں بلکہ وزیراعظم سب کوساتھ لیکر چلنے والے ہے اور وہ یہ نہیں دیکھتے ہے کہ وزیراعلیٰ کون ہے کس پارٹی کاہے ۔ لگا کے سرکار جموںو کشمیرمیں عوام کے مفادات کے خلاف کام کررہی ہے سڑکوںپرآ نے سے گریز نہیں کریگی ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق سونہ مرگ زیڈ موڑ ٹنل افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے وزیراعظم کی تعریف کرنے اور حزب اختلاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ کواب جوتنقید کانشانہ بنانے کے سلسلے میں پوچھئے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی او رپی ڈی پی کے مابین نزدیکیاںہورہی ہے او راندر ہی اند رکوئی معاہد ہ ہوچکاہے کاسوال کاجواب دیتے ہوئے بی جے پی کے سٹیٹ پریذیڈنٹ ست شرما نے کہاکہ وزیراعظم ہویاوزیراعلیٰ وقار اور عزت کاخیال رکھناپڑتاہے ۔وزیراعظم ملک کے سربراہ ہیں دنیا انکے وقار اور ان کی عزت کرتی ہے اورجموںو کشمیر کے وزیراعلیٰ کے لیے لایا تھاکہ بحٰثیت انسان او رکام کے سلسلے میں وہ وزیراعظم کی تعریف کرے جسکااگرچہ انہوںنے حق اداکیایہ کوئی اندرونی رابطہ یانزدیک آنے کی دلیل نہیں ہے ۔انہوںنے کہا وزیراعظم ایسے لیڈ رہیں جوسب کوساتھ لیکر چلتے ہے جموںو کشمیرکی ترقی کے ضمن میں وہ انتہائی سنجیدہ ہے او روہ یہ نہیں دیکھتے ہے کہ وزیراعلیٰ کون ہے اور کس پارٹی سے تعلق رکھتاہے ۔بی جے پی اصولوں کی سیاست کررہی ہے اور ہم جموںو کشمیر کی ترقی کی خواہاں ہیں۔ انہوںنے کہا جموںو کشمیرمیں صرف د وپارٹیوں کاوجودہے نیشنل کانفرنس او ربی جے پی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی الیکشن میں 26%ووٹ حاصل کئے مگراقتدار حاصل نہ کرسکی ۔این سی 23%ووٹ حاصل کرکے اقتدار میں نہیں آ گئی۔ کانگریس پی ڈی پی پیپلزکانفرنس اپنی پارٹی کاکوئی وجودنہیں ہے اور ان پارٹیوں کے لیڈروںکی جانب سے و زیراعظم کوتنقیدکانشانہ بنانابے معنیٰ ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی او راین سی کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہے جس دن ہمیں لگے کہ سرکار عوام کے خلاف کام کررہی ہے ہم ایک منٹ بھی ضائع نہیں کرینگے ۔سرکار کے خلاف اُٹھ کھڑے ہونگے اور سڑکوں پرا ٓنے سے گریز نہیں کیاجائیگا ۔جموں وکشمیرکے عوام نے فی الحال این سی کومنڈیٹ دیاہے ہم حالات پر نظررکھے ہوئے ہیں وہ کیاکررہی ہے اس سے وقت کی ابھی تھوڑی سی ضرورت ہے اور اگروہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوعملی جامہ پہنانے میں ناکام ثابت ہوئی تو ہم نے منہ پر پٹی نہیں باندھی ہیں زبان بھی رکھتے ہے او ربات کرنا بھی جانتے ہیں ۔










