فوجی جوانوں ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی
سرینگر/ / ملک کے فوجی جوان حب الوطنی غیر متزلزل لگن بہادری کے مثال کاعندیہ دیتے ہوئے جموںو کشمیرکے ایل جی نے آرمی ڈے کے موقعے پر آرمی جوانوں او ران کے اہل خانہ کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہمیں اپنی افواج پرفخرہیں ہم کسی بھی چلینج کوقبول کرکے ا سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہے ہم دنیامیں امن اور خوشحالی کابین بجاتے ہیں دشمنی ہمارے رگوں میں نہیں ملک کی خود مختاری اور سالمیت ہماری اولین ترجیحی ہے ۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق آرمی ڈے کے موقعے پرجموںو کشمیرکے ایل جی نے اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری افواج بہادری حب الوطنی متزلزل لگن کی مثال ہیں ۔انہوںنے آرمی ڈے کے موقعے پر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے فوجی جوانوں نے قرض دا رہے۔ انہوں نے پندرہ جنوری کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہایہ دن لیفٹننٹ جنرل کوڈ ایم کرپا کی مناسبت سے منایاجاتاہے۔ 15جنوری 1939کا وہ ہندوستانی فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف کے عہدے پرتعینات ہوئے تھے ۔جموں وکشمیرکے ایل جی نے کہااس دن کی مناسبت سے فوجی جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کی جاتی ہے اور ہمیں اپنی افواج پرفخر ہے۔ سرحدوں کی حفاظت ہو یاحالات جنگ ہماری افواج نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوںکالوہامنوایا ہے ۔انہوںنے کہاکہ گرچہ ہم کسی پرجارحیت میں یقین نہیں رکھتے ہے تاہم کسی کی جارحیت کوہم قبول کرنے والے نہیں ہم ترقی امن کے متوالی ہیںاور ہم نے دنیامیں ہمیشہ امن کے پیغام کوپہنچانے میں اولین خدمات انجام دی ۔آرمی ڈے کے موقعے رفوجی جوانون کومبارکباد پیش کرتے ہوئے لیفٹنننٹ گورنرنے کہاہمیں اپنی افواج پرفخر ہیں۔










