چھ فوجی اہلکار زخمی ، علاج کیلئے اسپتال منتقل ، تمام زخمیوں کی حالت مستحکم
سرینگر // جموں کے راجوری ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ جانے کے نتیجے میں 6فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب نوشہرہ میں بھوانی سیکٹر کے مکڑی علاقے میں حادثاتی طور بارودری سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ معمول کی گشت کے دوران فوجی پارٹی نے غلطی سے ایک بارودی سرنگ رکھ دی جس سے دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں چھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر علاج کیلئے 150 جنرل اسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تمام فوجیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے کیونکہ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔جموں میں مقیم دفاعی ترجما ن نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثاتی طو رپر بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں چھ فوجی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام فوجی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔










