Javed Rana visits Akhnoor-14

جاوید احمد رانا نے اَکھنور کا دورہ کیا

اَفسران کو پروجیکٹوں کی عمل آوری میں غیر ضروری تاخیر سے خبردار کیا

جموں //وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے تحت واٹر سپلائی سکیموں کے ساتھ ساتھ اَکھنور میں آبپاشی اور سیلاب پر قابوپانے کے منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائیں۔وزیر نے اَکھنور حلقہ کے دورے کے دوران جل شکتی اور محکمہ جنگلات کے کام کاج کا جائزہ لیا ۔وزیر موصوف کے ہمراہ وزیر ستیش شرما اور مقامی رُکن قانون ساز اسمبلی موہن لال بھی تھے۔جاوید احمد رانا نے جل جیون مشن کے تحت پانی کی فراہمی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر دیہی گھر کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کئے جاسکیں۔اُنہوں نے کاموں کی تیزی سے تکمیل اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے کاموں کے معیار کو برقرار رکھیں۔وزیر موصوف نے زرعی مقاصد کے لئے پانی کی دستیابی کو بہتر بنانے کے لئے آبپاشی کے منصوبوں میں تیزی لانے پر زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سیلاب پر قابو پانے کے منصوبوں کو بغیر کسی غیر ضروری تاخیر کے مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے مختلف محکموں سے متعلق تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور اہم کاموں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے خبردار کیا۔وزیر موصوف نے اِس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کالی دھر رینج میں مٹی کے تحفظ کے لئے متعدد اَقدامات کئے ہیں ۔ اُنہوں نے خاص طور پر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں کے پیش نظر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے نالوں کے ساتھ مٹی کے تحفظ کے اَقدامات کو ترجیح دینے اور کالی دھر رینج میں بنجر جگہوں پر شجرکاری کی کوششیں شروع کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اَقدامات ماحولیاتی استحکام کے لئے اِنتہائی اہم ہیں اور مٹی کے کٹاؤ کو روکنے اور حیاتیاتی تنوع کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔جاویداحمد رانا نے ماحولیات اور مٹی کے تحفظ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا اور بہتر نتائج کے لئے کمیونٹی کی شمولیت پر زور دیا۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ کالی دھر رینج کی بنجر زمینوں میں جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ پودے لگا کر شجرکاری شروع کی جائے جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ دیرپا ترقی کو فروغ ملے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اکھنور کے دورے کے دوران بہت سے لوگوں نے وزیر کو یادداشتوں اور اِنفرادی درخواستیں بھی پیش کیں اور اَپنے مسائل کے جلد حل کا مطالبہ کیا۔اِس موقعہ پرمقامی لوگوں نے جل شکتی ، آبپاشی اور سیلاب کنٹرول اور محکمہ جنگلات سے متعلق مسائل اُٹھائے۔ وزیر موصوف نے اَفسروں سے کہا کہ وہ نئے کاموں کے ڈی پی آر کی تیاری اور علاقے میں حکومتی سکیموں کو عملانے میں مقامی رُکن قانون ساز اسمبلی کو اعتماد میں لیں۔جاویداحمد رانا نے ناکارہ ہینڈ پمپوں کو ترجیحی بنیادوں پر فعال کرنے پر بھی زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عوام کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔