ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سوچھ بھارت مشن کے تحت سالانہ پلان 2025-26کو حتمی شکل دینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے سوچھ بھارت مشن کے تحت سالانہ پلان 2025-26کو حتمی شکل دینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی

سوچھ بھارت اَقدامات میں بیداری اور کارکردگی پر زور

بانڈی پورہ / /ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ منظور احمد قادری نے منی سیکرٹریٹ میں سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم) کے تحت سال 2025-26 ء کے لئے سالانہ عمل آوری پلان(اے آئی پی) پر تبادلہ خیال کرنے اور اسے حتمی شکل دینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سالانہ عمل آوری پلان برائے 2024-25ء کے تحت اہداف اور کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کا مقصدحفظان صحت اور صفائی ستھرائی سے متعلق مخصوص اہداف کو حاصل کرنے پر زور دینے اور آئندہ برس کے لئے اہداف کا تعین کرنا تھا۔سوچھ بھارت مشن(ایس بی ایم )کے تحت 2025-26 ء کے اہداف میں 755 انفرادی گھریلو بیت الخلأ (آئی ایچ ایچ ایل)، 80 کمیونٹی سینٹری کمپلیکس (سی ایس سی)، 91کمیونٹی کمپوسٹ پٹس (ایس ڈبلیو ایم) اور 106کمیونٹی سوک پٹس (جی ڈبلیو ایم) کی تعمیر شامل ہے۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر نے موجودہ ایس بی ایم اثاثوں کے اِستعمال کا جائزہ لیا اور ان کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ایس بی ایم اثاثوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ مناسب اور مؤثر اِستعمال کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے بلاک ڈیولپمنٹ افسران (بی ڈی اوز) کو ہدایت دی کہ وہ تحصیل داروں کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ اِضافی ایس بی ایم اثاثوں کی تخلیق کے لئے مناسب زمین کی نشاندہی کی جاسکے۔ اُنہوں نے شفافیت اورجوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے بی ڈی اوز کو مکمل شدہ کمیونٹی کمپوسٹ گڑھوں کی جیو ٹیگ شدہ تصاویر فوری طور پر اَپ لوڈ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔مزید برآں،میٹنگ میں دیہی (پی ایم اے وائی۔جی) اور شہری (پی ایم اے وائی۔یو) دونوں علاقوں کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اَفسران سے کہاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اہل اِستفادہ کنندگان کا احاطہ کیا جائے۔ اُنہوں نے الاٹ شدہ کاموں کی رفتار بڑھانے اور تمام اہدافی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد اشرف بٹ، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، چیف پلاننگ آفیسر اور مختلف محکموں کے دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔