ضلع ترقیاتی کمشنرشوپیان نے مغل روڈ کا دورہ کیا

سڑک کھولنے کیلئے ٹریفک کی اہلیت کاموقعہ پر جائزہ لیا

شوپیان / /ضلع ترقیاتی کمشنرشوپیاں محمد شاہد سلیم ڈار نے مغل روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لئے ٹریفک کی اہلیت کا جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کا موقعہ پر جائزہ لینے کے لئے پیر کی گلی کا دورہ اِس بات کا تعین کرنے کے لئے اہم تھا کہ آیا سڑک پر گاڑیوں کا چلنا محفوظ ہے یا نہیںجو کشمیر کو جموں کے ساتھ پیر پنجال پہاڑوں سے جوڑنے والا ایک اہم لنک ہے۔اُنہوںنے دیگر افسران کے ساتھ پیر کی گلی کے راستے میں کئی مقامات پر رُک گئے۔ سڑک کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر ٹھنڈ اور پھسلن کی صورتحال پائی گئی ہے اور اسے دوبارہ کھولنے سے پہلے اس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے، ایسا کرنے سے انتظامیہ کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ سڑک مسافروںکے لئے محفوظ ہو۔اِس موقعہ پر اے ڈِی ڈِی سی ڈاکٹر ناصر احمد لون اور دیگر سول و پولیس افسران بھی موجود تھے۔