لفٹینٹ گورنر نے ہندواڑہ حادثے پر دُکھ کا اظہار کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے لوہڑی اور مکر سنکرانتی کے موقعہ پرلوگوں کو مُبارک باد دی

جموں //لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے 13؍جنوری اور 14؍جنوری کو بالترتیب لوہڑی اور مکر سنکرانتی کے تہواروں کے موقعہ پر لوگوں کو دلی مُبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مُبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ میںلوہڑی اور مکر سنکرانتی کے موقعہ سب کو مُبارک باد پیش کرتا ہوں اور ان کی صحت ، خوشی اور خوشحالی کی دعا کرتاہوں۔یہ روایتی تہوارجو بڑے جوش و خروش اور خوشی کے ساتھ منائے جاتے ہیں، ہمیں اپنے محنتی کسانوں کے انمٹ جذبے کو سلام کرنے اور جموں و کشمیر کی ترقی میں ان کی گرانقدر شراکت کو تسلیم کرنے کا ایک موقعہ فراہم کرتے ہیں۔دعاہے یہ تہوار سب کے لئے خوشحالی اور خوشیوں کی نوید لے آئے۔‘‘