جموں / / جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام 9 ؍جنوری 2025 ء سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس جموں کے سینٹرل ہال میں شروع ہوگا۔اِس پروگرام کا اہتمام جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی آر آئی ڈی اِی اور لوک سبھا سیکرٹریٹ کے اِشتراک سے کیا ہے۔تربیتی پروگرام کی اِفتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ، سپیکرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، نائب وزیراعلیٰ اور دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے ۔ جموں و کشمیر کی پہلی قانون ساز اسمبلی 8؍ اکتوبر 2024 ء کو تشکیل دی گئی تھی۔ نوے (90)رُکنی ایوان میں اس وقت اٹھاسی (88) ارکان ہیں، جن میں سے پچاس (50) ارکان پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔نومنتخب اراکین کو عوام کی اُمنگوں پر پورا اُترنے کی اَپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے میں مدد کرنے کے لئے یہ تین روزہ اورنٹیشن پروگرام پارلیمانی طریقوں اورایوان میں کام کاج کے طریقہ کار کے اِنعقاد پر منعقد کیا جارہا ہے ۔اورنٹیشن پروگرام میں نامور پارلیمنٹیزنیز جیسے چیئرپرسن کمیٹی برائے تخمینہ ڈاکٹر سنجے جیسوال ، سابق ارکان لوک سبھا این کے پریم چندرن اور ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ مباحثے میں شامل ہوں گے ۔ اِس پروگرام کے دوران جن موضوعات پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا جائے گا ۔ان میں قانون سازی کا عمل، بجٹ کا عمل، سوالات کے ذریعے ایگزیکٹیو احتساب، کمیٹی کا نظام اور قانون سازوں کو اِنفارمیشن سپورٹ، ایک مؤثر قانون ساز کے لئے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا چاہئے اور این اِی وِی اے پر ایک سیشن شامل ہے۔ اِن لیکچرروںسے حاصل ہونے والی بصیرت نومنتخب اراکین کو مقننہ کے کام کاج اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں گہری سمجھ فراہم کرے گی۔ اِن لیکچرروں کی میزبانی لوک سبھا سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی کریں گے۔اِس پروگرام سے ایم ایل ایز کی پالیسی سازی کی تشکیل میں اہم رول اَداکرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یونین ٹیریٹری کی زیادہ بھلائی کے لئے اس کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کی اُمید ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیر ہاٹ میں سولفل کشمیر اقدام کے تحت ’ اَپنے کاریگر کو جانیں‘ کا اِفتتاح کیا
وزیر اعلیٰ نے تجدید شدہ وار میموریل کو دوبارہ وقف کیا اورجے اینڈ کے لائٹ اِنفنٹری رجمنٹل سینٹر کی 78 ویں یوم تاسیس تقریب میں شرکت کی
’ نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘
چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیر کے اَضلاع میں کے وِی اور جے این وِی کے قیام کے عمل کا جائزہ لیا
گذشتہ سال سے جموں و کشمیر میں 30 ہزار پوسٹوں کو ریفر کیا گیا ،
چیف سیکرٹری نے 100 روزہ نشہ مکت جے اینڈ کے مہم کیلئے نتائج پر مبنی ایجنڈا طے کیا
روس، امارات کا خلیج میں کشیدگی پر تبادلہ خیال
پوپ لیو الجزائر کی مسجد میں جوتے اتار کر داخل ہوئے
امریکہ کا ایران سے 20 سال تک یورینیم افزودگی روکنے کا مطالبہ
امریکی ناکہ بندی سے کشیدگی میں اضافہ ہو گا: چین










