45 lakh in cash and 4.2 kg hashish recovered from the house of a drug dealer in Shopian

منشیات کے خلاف پولیس کی مہم تیز

پلوامہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،ممنوعہ مادہ برآمد

سرینگر // معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پلوامہ میں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق پولیس چوکی نیوا کی ایک پولیس ٹیم نے وروان میں گشت کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جس کی شناخت مدثر احمد بٹ ولد محی الدین بٹ ساکنہ پاریگام کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 5 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن پلوامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 04/2025درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ لوگوں سے گزارش ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔