mehbooba mufti

جموں و کشمیر میں میڈیا اداروں کو درپیش مسائل پر غور کیا جائے

اشتہارات اور ایکریڈیشن کی تجدید کے معاملے کو دیکھیں/ محبوبہ مفتی بنام وزیر اعلیٰ

سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر میں میڈیا اداروں کو درپیش مسائل پر غور کریں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ اطلاعات نے زیادہ تر خبر رساں اداروں کے اشتہارات کو روکا ہوا ہے جبکہ سینئر صحافی ابھی تک ایکریڈیٹیشن کی تجدید کے منتظر ہیں۔سی این آئی کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محبوبہ مفتی نے لکھا’’مقبول حکومت کو اقتدار سنبھالے تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس کے باوجود محکمہ اطلاعات نے زیادہ تر خبر رساں اداروں کے اشتہارات کو روکا ہوا ہے۔اس کے علاوہ سینئر صحافی ایکریڈیٹیشن کی تجدید کے منتظر ہیں۔ ‘‘ انہوں نے مزید لکھا ’’میں عمر عبد اللہ سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مداخلت کریں اور ان اہم مسائل کو حل کریں تاکہ پریس آزادانہ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر کام کر سکے۔ ‘‘