farooq abdullah

دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیں

بھاری برفباری کے بعد عوام کو گوناگوں مشکلات اور مصائب کا سامنا نہ کرنا پڑے /ڈاکٹر فاروق

سرینگر // دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے لوگوں کو لازمی اور ضروریات خدمات میسر رکھی جائیںکا مطالبہ کرتے ہوئے صدرِ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں کے دور دراز ، پہاڑی اور پسماندہ علاقہ جات جو موسم سرما کے دوران سرمائی اور گرمائی راجدھانی سے کٹ کر رہ جاتے ہیں، اور وہاں کے لوگوں کو اس دوران گوناگوں مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خصوصاً ہسپتالوں میں طبی خدمات دستیاب نہ رہنے کی وجہ سے بیماروں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ سی این آئی کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ شکایت موصول ہورہی ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ کی عدم دستیابی کے علاوہ ادویات کی کمی سے لوگ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو راشن کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت اور ضلع انتظامیہ کشتواڑ ، بھدروار ،ڈوڈہ ، کپوارہ، بانڈی پورہ اوربارہمولہ سے تاکید کی ہے کہ ان دور دراز علاقوں میں لوگوںکو بنیادی اور لازمی خدمات پہنچانے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ انہوں نے وزراء اور ایم ایل اے حضرات پر بھی زور دیا کہ پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے اقدامات کریں۔