mujahideen

سال 2024 میں جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ مقامی ملی ٹنٹ تنظیموں کا صفایا

صرف 7مقامی نوجوان عسکری صفوں میں شامل ، مسلح جھڑپوں میں 68ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں 42غیر ملکی تھے

سرینگر // سال 2024 میں جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ مقامی ملی ٹنٹ تنظیموں کا صفایا کیا گیا جبکہ صرف 7مقامی نوجوانوں نے عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کر لی ۔ اسی دوران مسلح جھڑپوں میں 68ملی ٹنٹ مارے گئے جن میں 42غیر ملکی شامل تھے جبکہ ملی ٹنسی واقعات میں 30شہری ، 28فورسز اہلکار او ر4اعلیٰ کمانڈر مارے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں سال 2024ا خاتمہ ہو چکا ہے اور اس دوران ملی ٹنسی سرگرمیوں میں کمی آنے کے باوجود مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت بھی انتہائی کم دیکھنے کو ملی ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 میں مقامی بھرتیوں کی تعداد 10 سے بھی کم رہ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق کشمیر میں سرگرم مقامی ملی ٹنٹ کی تعداد اب سنگل ہندسوں میں ہے۔ سال 2021 کے بعد سے مقامی بھرتیوں میں کمی آئی ہے، جب 125 نوجوان دہشت گرد صفوں میں شامل ہوئے تھے۔ سال 2022 میں، ہتھیار اٹھانے والے نئے بھرتی ہونے والوں کی تعداد کم ہو کر 100 رہ گئی ہے۔ پچھلے سال تقریباً 22 نوجوان ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہوئے، اور اس سال سات نوجوان عسکری صفوں میں شامل ہوئے۔ اعد اد و شمار کے مطابق سال 2024میں مارے گئے 68 ملی ٹنٹوں میں سے 42 غیر ملکی تھے، جب کہ 26 مقامی ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا ۔ جبکہ مارے گئے 42 غیر ملکی دہشت گردوں میں سے، 17 کو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ دراندازی کی کوششوں کے دوران مارا گیا، جب کہ 25 جموں و کشمیر کے اندرونی علاقوں میں جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔یہ غیر ملکی دہشت گرد ادھم پور، کٹھوعہ، ڈوڈہ، راجوری، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں مارے گئے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سب سے زیادہ غیر ملکی ملی ٹنٹوں کی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، 9 جھڑپوں میں 14 کو ہلاک کیا گیا۔اس کے علاوہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024میں 30 عام شہری اور 28 سیکورٹی فورسز اہلکاربھی اپنی جانیں گنوا بیٹھیاس کے علاوہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2024میں مارے گئے سرکردہ ملی ٹنٹ کمانڈروں میں کولگام جھڑپ میں باسط احمد ڈار، سرینگر انکاؤنٹر میں عثمان لشکری، اننت ناگ جھڑپ میں فاروق احمد بٹ (نالی) شامل ہیں۔