ادھیام جاگرتی مشن یووا نے جموں و کشمیر میں پنچائت سطح پر بیداری مہم کا آغاز کیا

ادھیام جاگرتی مشن یووا نے جموں و کشمیر میں پنچائت سطح پر بیداری مہم کا آغاز کیا

جموں /سرینگر / /ایک اہم اقدام کے تحت پنچائت سطح پر بیداری مہم بعنوان ’’ ادھیام جاگرتی ‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد کاروباری جذبے کو بڑھانا اور جموں اور کشمیر کی کمیونٹیوں کو بااختیار بنانا ہے ۔ افتتاحی دن تمام 20 اضلاع میں ضلعی سطح پر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز /ضلعی افسران / محکمہ روز گار کے اے ڈیز/ ڈی ڈیز کی قیادت میں تقریبات کا ایک سلسلہ کامیابی سے منعقد ہوا ۔ اسی طرح یہ تقریبات 285 بلاکس میں منعقد کی گئیں جن میں 900 پنچائتوں کو چُنا گیا جس کی قیادت یو ٹی کے متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران کر رہے تھے ۔ مہم میں مقامی کمیونٹیز کی پرجوش شرکت دیکھی گئی جہاں شرکاء کو مشن یووا کے بنیادی مقاصد ، انٹر پرنیورشپ کی اہمیت اور جموں و کشمیر کے کاروباریوں کی کامیابی کی متاثر کن کہانیوں سے متعارف کرایا گیا ۔ یو ٹی بھر میں میگا آگاہی مہم میں کل 10 ہزار افراد نے حصہ لیا ۔ پہلے دن ہی تقریباً 1000 نوجوانوں نے نوجوانوں کی مہارت اور انٹر پرنیور شپ ایپ پر رجسٹریشن کرائی جس نے مشن کے اغراض و مقاصد میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ اس اقدام کا مقصد نچلی سطح کی کمیونٹیز کو وسائل ، نیٹ ورکس اور کاروبار شروع کرنے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے ضروری مواقع سے جوڑنا ہے ۔